لاطینی امریکی ممالک خودمختار ، انہیں اپنے بین الاقوامی تعاون کے شراکت دار منتخب کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، چین

بیجنگ ۔12جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ لاطینی امریکی ممالک خودمختار ہیں اور انہیں اپنے بین الاقوامی تعاون کے شراکت دار منتخب کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاطینی امریکا کے تمام ممالک خودمختار اور آزاد ریاستیں ہیں اور انہیں یہ حق حاصل ہے …

بیجنگ ۔12جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ لاطینی امریکی ممالک خودمختار ہیں اور انہیں اپنے بین الاقوامی تعاون کے شراکت دار منتخب کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔شنہوا کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

انہوں نے واضح کیا کہ لاطینی امریکا کے تمام ممالک خودمختار اور آزاد ریاستیں ہیں اور انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی اور تعاون کے فیصلے آزادانہ طور پر کریں۔ماؤ نِنگ نے کہا کہ حالات میں چاہے جیسی بھی تبدیلی آئے چین لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ عملی تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے گا جس میں وینزویلا بھی شامل ہے۔

 

مزید خبریں