لاڑکانہ،گیس سلنڈر دھماکے میں ایک اور زخمی خاتون جاں بحق، مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی

لاڑکانہ۔23دسمبر (اے پی پی):لاڑکانہ کے علاقے لہر کالونی میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون کومل جتوئی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جن میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاڑکانہ شہر کی لہر کالونی میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے زور دار …

لاڑکانہ۔23دسمبر (اے پی پی):لاڑکانہ کے علاقے لہر کالونی میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون کومل جتوئی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جن میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاڑکانہ شہر کی لہر کالونی میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ کمروں کی چھتیں اڑ گئیں، دھماکے کے باعث 19 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے جو کہ ملبے تلے دب گئے تھے۔ ریسکیو عملہ نے ملبے سے زخمی اور جاں بحق افراد کو نکال کر طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کیا ۔جہاں ایک اور زخمی خاتوں جاں بحق ہو گئی ۔