لاہور،آئی جی کی پولیس ملازمین واہلخانہ سے ملاقات،مسائل سن کر ریلیف کے احکامات جاری کیے

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس لاہور میں انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی نے اے ایس آئی ذوالفقار علی کی میڈیکل ریسٹ کی درخواست پر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، لیڈی کانسٹیبل رافعہ ارسلان کی …

لاہور۔8جنوری (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس لاہور میں انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی نے اے ایس آئی ذوالفقار علی کی میڈیکل ریسٹ کی درخواست پر ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، لیڈی کانسٹیبل رافعہ ارسلان کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف دینے کے احکامات جاری کیے، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو فوری ریلیف کی ہدایت کی۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔آئی جی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔