لاہور،امریکی قونصل جنرل سے پی ایس ایل کے سی ای او کی ملاقات،نیو یارک میں ہو نے والے روڈ شو بارے تبادلہ خیال کیا

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):لاہور میں امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز سے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے ملاقات کی اورنیو یارک میں ہونے والے پی ایس ایل روڈ شو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پرامریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی پر بات ہوئی۔ سٹیٹسن سینڈرز اور سلمان نصیر نے امریکا میں کرکٹ کی بڑھتی دلچسپی کے لئے مختلف پلانز …

لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):لاہور میں امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز سے پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے ملاقات کی اورنیو یارک میں ہونے والے پی ایس ایل روڈ شو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پرامریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی پر بات ہوئی۔ سٹیٹسن سینڈرز اور سلمان نصیر نے امریکا میں کرکٹ کی بڑھتی دلچسپی کے لئے مختلف پلانز پر غور بھی کیا۔قونصل جنرل نے پی ایس ایل کی ورکنگ اور اس کی بڑھتی مقبولیت کے بارے جاننے میں دلچسپی ظاہر کی ۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکا میں کرکٹ کی ترقی کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔