لاہور،سٹی ٹریفک پولیس کا بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون،69بھکاری گرفتار

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):عید کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،دو روز میں69 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے احکامات پر چاند رات اور عید کے دنوں میں اینٹی بیگنگ ٹیمیں متحرک رہیں اور مختلف شاہراہوں و چوراہوں پر کارروائیاں کی گئیں، اس دوران پکڑے گئے …

لاہور۔22مارچ (اے پی پی):عید کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،دو روز میں69 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے احکامات پر چاند رات اور عید کے دنوں میں اینٹی بیگنگ ٹیمیں متحرک رہیں اور مختلف شاہراہوں و چوراہوں پر کارروائیاں کی گئیں، اس دوران پکڑے گئے بھکاریوں کو پہلے کھانا فراہم کیا گیا اور بعد ازاں انہیں ایدھی ہومز منتقل کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 31 خواتین،15 مرد، 19 بچے اور 4 خواجہ سرا شامل ہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نہ صرف پیشہ ور بھکاریوں بلکہ ان کے پیچھے کام کرنے والے گروہوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی ٹریفک سگنل یا چوراہے پر پیشہ ور بھکاری نظر آئیں تو فوری طور پر 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ڈاکٹر اطہر وحید نے کہاکہ پیشہ ور بھکاریوں کو سڑکوں سے ہٹا کر فلاحی اداروں تک منتقل کرنا نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بناتا ہے بلکہ یہ ایک انسانی خدمت بھی ہے۔