وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا،چھاپہ مار کاروائی کے دوران دو ملزمان محمد ذیشان اور احسن ذوالفقار گرفتار کر لئے گئے۔
لاہور،غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا،چھاپہ مار کاروائی کے دوران دو ملزمان محمد ذیشان اور احسن ذوالفقار گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق کاروائی غازی روڈ لاہور میں پی ٹی اے کی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 اور تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔








