لاہور،ٹیوشن فیس سٹرکچر پر عملدرآمد کی رپورٹ کےلئے لاہور،ٹیوشن فیس سٹرکچر پر عملدرآمد کی رپورٹ کےلئے وی سی یو ایچ ایس کو مراسلہ ارسال کو مراسلہ ارسال

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے26-2025 کے لئے ٹیوشن فیس سٹرکچر پر عملدرآمد کی رپورٹ کےلئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو مراسلہ ارسال کردیاگیاہے

لاہور۔31مارچ (اے پی پی):محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے26-2025 کے لئے ٹیوشن فیس سٹرکچر پر عملدرآمد کی رپورٹ کےلئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو مراسلہ ارسال کردیاگیاہے۔ترجمان محکمہ کےمطابق مراسلہ میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن (نوٹیفکیشن نمبر PF-I-A(B&A)(Tuition Fee) -2026/60 مو رخہ 11.03.2026) کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ اس ضمن میں ضروری/مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے۔ملحقہ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ہدایت کی جائے کہ وہ وزیر اعظم کے قائم کردہ کمیٹی برائے اصلاحاتِ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے طے/تجویز کردہ فیس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی جانب سے عملدرآمد کی جامع رپورٹ اس محکمہ کو تین (3) دن کے اندر لازمی فراہم کی جائے،اس معاملے کو انتہائی ترجیح دی جائے۔