لاہور،پنجاب پولیس اور نادرا میں معاہدہ،ملزمان بار ے معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا

لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور کے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ کے حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب تھے ، چیف پراجیکٹ آفیسر ڈائریکٹوریٹ ہیڈ کوارٹر نادرا رحمٰن قمر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی منصور الحق رانا اور چیف …

لاہور۔17فروری (اے پی پی):لاہور کے سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ کے حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب تھے ، چیف پراجیکٹ آفیسر ڈائریکٹوریٹ ہیڈ کوارٹر نادرا رحمٰن قمر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی منصور الحق رانا اور چیف پراجیکٹ آفیسر نادرا رحمٰن قمر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت نادرا پنجاب پولیس کو فنگر پرنٹس میچنگ، بائیو میٹرک تصدیق، شناختی کارڈ کی تفصیلات، فیملی ٹری، ایف آر سی ویریفیکیشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔ ڈی آئی جی آئی ٹی نے بریفنگ میں بتایا کہ نادرا کی تکنیکی معاونت سے جرائم پیشہ اور شرپسند عناصر کی گرفتاری، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور سروسز ڈیلیوری میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر محمد عابد خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔