لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے49 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سیف سٹیز کا دائرہ کار141 شہروں تک بڑھایا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کے بھرپور …
لاہور، سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب

مزید خبریں
لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے49 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سیف سٹیز کا دائرہ کار141 شہروں تک بڑھایا ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ حکومت پنجاب کے بھرپور اعتماد کے جواب میں سروس ڈیلیوری، ریلیف فراہمی کی ذمہ داری اب ہم پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیلنجز پہلے سے کہیں بڑے ہیں، دہشت گرد، چور، ڈاکو، منشیات فروشی کا خاتمہ بنیادی فرائض ہیں، تھانوں، ناکوں، سڑکوں، ٹریفک قوانین کے نفاذ، خدمت مراکز میں آئے شہریوں کو ریلیف دیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا سمیت دیگر نے شرکت کی۔








