لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور کی مقامی جوڈیشل عدالت نے پولیس ڈی ایس پی اظہر نوید خان کے خلاف تین کروڑ سے زائد مالیت کے فراڈ کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کا حکم دے دیا اور ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر کے روبرو ملزم کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا …
لاہور، عدالت کا ڈی ایس پی اظہر نوید خان کے خلاف فراڈ کیس میں جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور کی مقامی جوڈیشل عدالت نے پولیس ڈی ایس پی اظہر نوید خان کے خلاف تین کروڑ سے زائد مالیت کے فراڈ کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کا حکم دے دیا اور ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر کے روبرو ملزم کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے اور مبینہ خرد برد کی گئی رقم کی برآمدگی کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ ضروری ہے،تاہم عدالت نے دس روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔فیصلے کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں شہری حسام خان کی مدعیت میں تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج ہے،مدعی کی جانب سے ایڈوکیٹ خواجہ وسیم نے عدالت میں دلائل پیش کئے۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیش مکمل کرکے ملزم کو21 مارچ کو دوبارہ پیش کیا جائے۔








