لاہورہائیکورٹ، سزائے موت کا ملزم عدم ثبوت کی بنا پر بری

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ بینچ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ عدالت نے ملزم جمیل عرف مٹھو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد ظفر نے اپیل پر سماعت کی۔ ملزم جمیل عرف مٹھو کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کیخلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے …

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ بینچ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ عدالت نے ملزم جمیل عرف مٹھو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد ظفر نے اپیل پر سماعت کی۔ ملزم جمیل عرف مٹھو کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کیخلاف تھانہ اوکاڑہ پولیس نے 2021 میں قتل کا مقدمہ درج کیا،وکیل کے مطابق موقع پر کوئی گواہ موجود نہیں تھا ، پراسکیوشن کے کیس میں بہت سے شکوک وشبہات پائے گئے ہیں۔ دوران سماعت پراسکیوشن نے دلائل دیے کہ ملزم جمیل پر کمیٹی نہ دینے پر شہری محمد شفیق کو قتل کرنے کا الزام ہے، ٹرائل کورٹ نے ملزم کو درست سزا سنائی ہے ۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرکے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں