لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2025 پیٹرنز کپ کے ساتویں دن لیگ میچز مکمل ہوئے۔دوسرے پول سے ٹیم ایف جی /آسیان اور بی این پولو نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس طرح جمعتہ المبارک کو پہلا سیمی فائنل ڈائمنڈ پینٹس اور بی این پولو کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل ماسٹر پینٹس بلیک اور ایف جی/آسیان کے درمیان ہوگا۔تفصیلات کے …
لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ پیٹرنز کپ کے لیگ میچز مکمل

مزید خبریں
لاہور۔24دسمبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام 14 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2025 پیٹرنز کپ کے ساتویں دن لیگ میچز مکمل ہوئے۔دوسرے پول سے ٹیم ایف جی /آسیان اور بی این پولو نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس طرح جمعتہ المبارک کو پہلا سیمی فائنل ڈائمنڈ پینٹس اور بی این پولو کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل ماسٹر پینٹس بلیک اور ایف جی/آسیان کے درمیان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پہلے میچ میں ایف جی/آسیان کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد 8-3 سے نیوایج کیبلز /ایس کیو گولڈ کی ٹیم کو ہرا دیا۔ایف جی /آسیان کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ اور ثاقب خان خاکوانی نے تین گول سکور کئے۔نیوایج کیبلز /ایس کیو سی گولڈ کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔دوسرے میچ میں ایف جی /دین کی ٹیم نے ٹیم بلوچستان کو6-4 سے ہرا دیا۔
ایف جی /دین کی طرف سے ملک علی قلی،رافع شیخ اور آغا موسی علی خان نے دو دو گول سکور کئے جبکہ ٹیم بلوچستان کی طرف مارکوس رالا نے تین اور عمر ملہی نے ایک گول سکور کیا۔








