لاہور حملہ پی ایس ایل کا فائنل روکنے کیلئے کرایا گیا، مشرف دور کی گئی غلطیوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، سینیٹر نہال ہاشمی

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور حملہ پی ایس ایل کا فائنل روکنے کیلئے کرایا گیا، مشرف دور کی گئی غلطیوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، جیت امن کی ہو گی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں جہاں جہاں ضرورت پڑی انسداد …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ لاہور حملہ پی ایس ایل کا فائنل روکنے کیلئے کرایا گیا، مشرف دور کی گئی غلطیوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، جیت امن کی ہو گی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں جہاں جہاں ضرورت پڑی انسداد دہشت گردی فورس کے ذریعے آپریشن کیا گیا، چھوٹو گینگ کا خاتمہ کیا گیا، دیگر علاقوں میں جہاں جہاں دہشت گرد اور ان کے سہولت کار موجود ہیں ان کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے ہمسایہ ملک کا ہاتھ ہے، دشمن سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ لاہور حملہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں رکوانے کیلئے کرایا گیا، مشرف دور کی گئی غلطیوں کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply