اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50میٹر تک رہ گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق موٹروے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگو علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ۔5 ملتان سے سکھر، خانیوال سے ملتان موٹروے ، ایم۔ 3 لاہور سے درخانہ، ایم۔4 فیصل …
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند،موٹر وے ایم3 ، ایم 4 ، ایم 5 عارضی طور پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50میٹر تک رہ گئی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق موٹروے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگو علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ۔5 ملتان سے سکھر، خانیوال سے ملتان موٹروے ، ایم۔ 3 لاہور سے درخانہ، ایم۔4 فیصل آباد سے شام کوٹ تک شدید دھند کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمبر، پتوکی، حیب آباد، رینالہ خورد ،گیمبر، قادر آباد، ساہیوال، ہڑپہ چیچہ وطنی، خانیوال لودھراں ، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ اور ملحقہ علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ ان علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے مسافروں اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران فوگ لائٹ آن کرتے ہوئے قافلوں کی صورت میں سفر کریں۔








