لاہور میں تیز رفتار ٹرک نے نوجوان کو کچل دیا

لاہور کے علاقے داروغہ والا، سلامت پورہ میں تیز رفتار ٹرک نے نوجوان کو کچل ڈالا

لاہور۔11جون (اے پی پی):لاہور کے علاقے داروغہ والا، سلامت پورہ میں تیز رفتار ٹرک نے نوجوان کو کچل ڈالا۔ریسکو ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ شاہد فاروق موقع پر دم توڑ گیا۔ متوفی بلال پارک داروغہ والا کا رہائشی تھا، لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ سی ٹی او لاہور نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔