لاہور میں دودھ کی اے ٹی ایمز نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں صارفین کو گائے کا معیاری دودھ فراہم کرنے کیلئے دودھ کی اے ٹی ایمز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ مینجر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ بن یامین شوکت نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ مشینیں شہر کی آٹھ مختلف مارکیٹوں میں نصب کی …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں صارفین کو گائے کا معیاری دودھ فراہم کرنے کیلئے دودھ کی اے ٹی ایمز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ مینجر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ بن یامین شوکت نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ مشینیں شہر کی آٹھ مختلف مارکیٹوں میں نصب کی جائیں گی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دودھ کی فراہمی کا کام آئندہ ہفتہ کے دوران شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر صبح ہر اے ٹی ایم مشین میں 500 لیٹر گائے کا دودھ ڈالا جائے گا جو عوام کو 75 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دودھ کی اے ٹی ایم مشین میں پیسے ڈال کر دودھ حاصل کر سکیں گے۔