لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور میں ماہِ صیام کے پہلے جمعة المبارک کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 32 ہزار580 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی …
لاہور میں ماہِ رمضان کے پہلے جمعة المبارک کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

مزید خبریں
لاہور۔20فروری (اے پی پی):لاہور میں ماہِ صیام کے پہلے جمعة المبارک کے موقع پرسکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 32 ہزار580 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر83 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضاکار تعینات ہیں۔
صوبائی دارالحکومت میں مساجد،امام بارگاہوں اور مارکیٹوں پر 18 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور مساجد کے منتظمین و امن کمیٹیوں کے ارکان سے مسلسل رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے مذہبی مقامات اور دیگر سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں پر پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے جبکہ مذہبی و حساس مقامات کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔آئی جی پنجاب نے علما کرام اور مشائخ عظام سے اپیل کی کہ وہ ممبر و محراب سے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن کے فروغ کا پیغام عام کریں۔انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ مساجد اور امام بارگاہوں کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موثر اقدامات کریں۔








