چمکتا لاہور مہم کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی زیر صدارت آپریشن ٹیموں کا اہم اجلاس طلب کیا گیا
لاہور میں واشنگ اور اینٹی سموگ آپریشن تیز کرنے کا حکم، فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری

مزید خبریں
لاہور۔11نومبر (اے پی پی):چمکتا لاہور مہم کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی زیر صدارت آپریشن ٹیموں کا اہم اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی سی ای او سروسز الطاف انصاری،ڈپٹی سی ای او آپریشنز مبین احسن نعمان محمود،ڈی جی ایم آپریشنز،فلیٹ منیجرز،یارڈ مینیجر اور تمام ٹاون مینیجرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں چمکتا لاہور مہم کے تحت سموگ کے مضر صحت اثرات سے بچائو کے لیے اینٹی سموگ مشینز کے استعمال کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ فیلڈ سٹاف کی حاضری اور صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔سی ای او شہریار عارف خان نے چمکتا لاہور مہم کے تحت صفائی سے متعلق مسائل کے فوری حل کیلئے فیلڈ میں ورکرز کی سو فیصد حاضری،شہر بھر کی شاہراوں پر دن اور رات دونوں شفٹوں میں واشنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ واشر رکشوں کوگلی محلوں میں پانی کے چھڑکائو پر مامور کرنے کی سختی سے تاکید کی۔سی ای او نے شہر بھر میں روڈ سائیڈز پر سکریپنگ اور ویٹ سویپنگ کی بھی ہدایت جاری کی۔







