ملک بھر میں سونے کی قیمت میں3,400 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 4 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,915 روپے کمی کے بعد 369,372 روپے سے کم ہو کر 366,457 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 338,603 روپے سے کم ہو کر 335,945 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے اضافے کے بعد 5,768 اور دس گرام چاندی کی قیمت 39 روپے اضافے کے بعد 4,945 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,066 ڈالر سے کم ہو کر 4,049 ڈالر ہو گئی۔