پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 251 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 251.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 79ہزار 83.80 پوائنٹس پر بند ہوا

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 251.44 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 79ہزار 83.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ 82 لاکھ حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 41.81 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 255 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 215 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 97 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس 175.46 پوائنٹس کی کمی سے 52 ہزار 230 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق تشکیل دیئے گئے کے ایم آئی 30 انڈیکس 510 پوائنٹس کی کمی سے 2 لاکھ 55 ہزار 73.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.25 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔

کاروبار کے دوران ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے 23 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار، تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 21 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار اور سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 5 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار حصص کا لین دین ہوا۔ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ، تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ اور آلٹرن انرجی لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔