لاہور۔1اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تیزی لاتے ہوئے ماہِ مارچ کے دوران1072 افراد کو گرفتار کیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال اب تک پتنگ بازی میں ملوث3242 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں3100 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔کارروائیوں کے دوران ملزمان کے …
لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون، ایک ماہ میں 1072 افراد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔1اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاون میں تیزی لاتے ہوئے ماہِ مارچ کے دوران1072 افراد کو گرفتار کیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ رواں سال اب تک پتنگ بازی میں ملوث3242 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں3100 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے1 لاکھ 9 ہزار276 پتنگیں اور3684 چرخیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سپروائزری افسران کو کائٹ فلائنگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔انہوں نے افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھنے کی بھی تاکید کی۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہری قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔








