لاہور پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں

لاہور پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف متحرک ہے۔ترجمان کے مطابق گداگری ایکٹ کے تحت101 بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔مجموعی طور پر504 پیشہ ور بھکاری گرفتار کیے جا چکے ہیں

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف متحرک ہے۔ترجمان کے مطابق گداگری ایکٹ کے تحت101 بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے۔مجموعی طور پر504 پیشہ ور بھکاری گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ متعلقہ تھانوں میں502 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد میں500 مرد،4 خواتین اور ایک سہولت کار شامل ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہاکہ پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکیداروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور خواتین سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مزید برآں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے پیشہ ور بھکاریوں کی بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ سی سی پی او نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ اہم شاہراہوں اور سگنلز پر بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی لائی جا سکے۔