لاہور۔7جنوری (اے پی پی):لاہور پولیس کے66 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ڈی آئی جی (ایڈمن) کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی (ڈسپلن) اور ایس پی (ہیڈکوارٹرز) نے شرکت کی۔ ترقی پانے والوں میں سی ون کے61 اور سی ٹو کے5 کانسٹیبلز شامل ہیں، جن کا تعلق آپریشنز، انویسٹی گیشن، سکیورٹی ڈویژن اور …
لاہور پولیس کے66 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

مزید خبریں
لاہور۔7جنوری (اے پی پی):لاہور پولیس کے66 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ڈی آئی جی (ایڈمن) کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی (ڈسپلن) اور ایس پی (ہیڈکوارٹرز) نے شرکت کی۔ ترقی پانے والوں میں سی ون کے61 اور سی ٹو کے5 کانسٹیبلز شامل ہیں، جن کا تعلق آپریشنز، انویسٹی گیشن، سکیورٹی ڈویژن اور دیگر یونٹس سے ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔








