لاہور کے علاقہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش حملے کے نتیجہ میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے ز ائدزخمی

لاہور کے علاقہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش حملے کے نتیجہ میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے ز ائدزخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی لاہور۔24 جولائی (اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش حملے کے نتیجہ میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے ز ائدزخمی ہونے کی تصدیق کر دی …

لاہور کے علاقہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش حملے کے نتیجہ میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے ز ائدزخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی

لاہور۔24 جولائی (اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش حملے کے نتیجہ میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے ز ائدزخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ پولےس حکام نے دھماکے کو خود کش قرار دےدےا، صوبائی وزراءصحت خواجہ سلمان رفیق . خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دھماکہ خودکش معلوم ہوتاہے مگر تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی یہ بات سامنے آ جائے گی کہ یہ دھماکہ کس نوعےت کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجہ میں 26 افراد نے جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ جنرل ہسپتال سمیت جناح ہسپتال . اتفاق ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں 49 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنرل ہسپتال میں اس وقت دس افراد ، جناح ہسپتال میں 13 جبکہ اتفاق ہسپتال میں ایک اور سروسز ہسپتال میں 2 لاشیں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعہ میں تین پولیس اہلکار بھی شہےد ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔

Leave a Reply