لاہور ہائیکورٹ،آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام سے متعلق کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتے ہوئے آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ،ریسکیو،ایل ڈی اے اور آئی جی پنجاب سمیت تمام متعلقہ محکموں سے14 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کرلیا جبکہ جواب جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ …

لاہور۔1اپریل (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتے ہوئے آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہوم ڈیپارٹمنٹ،ریسکیو،ایل ڈی اے اور آئی جی پنجاب سمیت تمام متعلقہ محکموں سے14 اپریل تک تفصیلی جواب طلب کرلیا جبکہ جواب جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے لیکن کسی بھی محکمے نے جواب جمع نہیں کروایا۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اگر متعلقہ محکموں نے آگ سے بچائو کیلئے کوئی اقدامات یا قواعد بنائے ہیں تو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کو دس روز کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں محکموں کے سربراہان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔