لاہور ہائیکورٹ،سموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر جمعہ کو سماعت نہ ہو سکی۔

لاہور۔17جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر جمعہ کو سماعت نہ ہو سکی۔ جسٹس شاہد کریم کی عدالتی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔جسٹس شاہد کریم شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عدالت اس سے قبل مختلف سرکاری محکموں سے سموگ کے خاتمے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹس طلب کر چکی ہے، جو آئندہ سماعت پر زیر غور آئیں گی۔