لاہور ہائیکورٹ،پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا)کے سیکرٹری ڈاکٹر کامران عابد کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور۔18مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا)کے سیکرٹری ڈاکٹر کامران عابد کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی اور درخواست نمٹا دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے وکیل رانا عرفان نزاکت نے دلائل پیش کیے۔