لاہور ہائیکورٹ، موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے ججز روسٹر پر عملدرآمد شروع

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے لیے جاری ججز روسٹر پر سوموار سے عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے تحت پرنسپل سیٹ لاہور پر پانچ ڈویژن بنچ اور 11 سنگل بنچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

لاہور۔20جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے لیے جاری ججز روسٹر پر سوموار سے عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے تحت پرنسپل سیٹ لاہور پر پانچ ڈویژن بنچ اور 11 سنگل بنچ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل)سید شبیر حسین شاہ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ہر نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔روسٹر کے مطابق جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ فوجداری اپیلوں، جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں جبکہ جسٹس محمد طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کریمنل اپیلوں کی سماعت کرے گا۔جاری روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ لاہور پر 11 ججز سنگل بنچ کے طور پر مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تعطیلات کے دوران صرف اہم اور فوری نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکیں گی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گی۔

مزید خبریں