لاہور ہائیکورٹ ،صوبہ بھر کی سول و سیشن عدالتوں میں عید تعطیلات کا اعلان

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،تمام علاقائی بینچز اور صوبہ بھر کی سول و سیشن عدالتیں جمعرات کے روز بند رہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد عیدالفطر کے موقع پر عدالتی تعطیلات کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات سے ہفتہ تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔تعطیلات کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ لاہور،تمام علاقائی بینچز اور صوبہ بھر کی سول و …

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ ،تمام علاقائی بینچز اور صوبہ بھر کی سول و سیشن عدالتیں جمعرات کے روز بند رہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد عیدالفطر کے موقع پر عدالتی تعطیلات کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات سے ہفتہ تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔تعطیلات کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ لاہور،تمام علاقائی بینچز اور صوبہ بھر کی سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی، تاہم لاہور سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں ضلعی کچہریوں میں ڈیوٹی مجسٹریس ریمانڈ وغیرہ و دیگر ایمرجنسی کیسسوں کی سماعت کیلئے عدالتی فرائض انجام دیں گے ۔