لاہور ہائیکورٹ ، شہری کا نام پولیس کریمنل ریکارڈ سے خارج نہ کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی
لاہور ہائیکورٹ ، شہری کا نام پولیس کریمنل ریکارڈ سے خارج نہ کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی

مزید خبریں
لاہور۔8جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے سے بری ہونے کے باوجود شہری کا نام پولیس کے کریمنل ریکارڈ سے خارج نہ کرنے کے معاملے میں دائر توہین عدالت کی درخواست سرکاری جواب جمع ہونے کے بعد نمٹا دی۔جسٹس عبہر گل خان نے شہری مبشر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سرکاری جواب کا جائزہ لینے کے بعد درخواست نمٹا دی۔