لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی حافظ آباد کی جانب سے پراپرٹیوں کے قبضے دلوانے کےخلاف درخواست نمٹا دی
لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی حافظ آباد کی جانب سے پراپرٹیوں کے قبضے دلوانے کےخلاف درخواست نمٹا دی

مزید خبریں
لاہور۔3جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈی سی حافظ آباد کی جانب سے پراپرٹیوں کے قبضے دلوانے کے خلاف درخواست پر ڈی سی کی رپورٹ اور درخواست گزار کی غیر مشروط معافی پر درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد یار کی درخواست پر بدھ کو سماعت کی۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔