لاہور ہائیکورٹ کی نظربند شہری کی بازیابی کی درخواست پر وکیل کو جواب داخل کرانے کی ہدایت

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن عمر شہزاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو8 جنوری تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر نظر بندی کا عرصہ ختم ہو چکا ہے تو پھر ملزم کو کیسے قید رکھا گیا ہے؟عدالت نے حکم دیا کہ اگر نظر بندی کا کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے تو وہ …

لاہور۔6جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن عمر شہزاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو8 جنوری تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر نظر بندی کا عرصہ ختم ہو چکا ہے تو پھر ملزم کو کیسے قید رکھا گیا ہے؟عدالت نے حکم دیا کہ اگر نظر بندی کا کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے تو وہ پیش کیا جائے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمر شہزاد کو14 دن کے لیے نظر بند کیا گیا تھا،جس کی مدت ختم ہوئے دو ماہ سے زائد ہو چکے ہیں، وکیل نے عدالت سے عمر شہزاد کی بازیابی کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی۔