محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، مری اور گلیات کے علاقوں میں شام یا رات کے وقت تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
لا ہور سمیت شمال مشرقی و با لائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔11اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، مری اور گلیات کے علاقوں میں شام یا رات کے وقت تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مطلع ابرالود رہنے کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیاجبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
گزشتہ روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 37 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 67 فیصدریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح آلودگی کی مجموعی شرح 123فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 107، برکی روڈ 129، کنٹونمنٹ 129، پیرا گاون سٹی151 ،ماڈل ٹائون107، اے آر سی لاہور 123،بیدیاں روڈ 90 اور علامہ اقبال ٹاون میں 139ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








