لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 8 افراد شہید، متعدد زخمی ہو گئے

بیروت۔5مارچ (اے پی پی):لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شنہوا نے لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے )کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی لبنان میونسپیلٹی القلیلہ کے قریب ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 3افراد شہید ،مشرقی لبنان میں زحلۃ روڈ پر ایک اور ڈرون …

بیروت۔5مارچ (اے پی پی):لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں میں 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شنہوا نے لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے )کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح جنوبی لبنان میونسپیلٹی القلیلہ کے قریب ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 3افراد شہید ،مشرقی لبنان میں زحلۃ روڈ پر ایک اور ڈرون حملے میں2 افراد شہید ہو گئے۔

جنوبی لبنان کے قصبوں زوطر اوركفرتبنيت میں تین فضائی حملوں میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ لبنانی فوج کے ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے صبح کے ابتدائی اوقات میں مشرقی اور جنوبی لبنان کے علاوہ دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں کل 76 فضائی حملے کیے اور سرحدی علاقوں میں 19 توپ خانے (artillery strikes )کے حملے بھی ریکارڈ کیے گئے۔