اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے مخصوص سیاسی عناصر کی جانب سے لسانی بنیادوں پر متعلقہ امتیازی نوٹس اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا۔ہفتہ کو نادرا نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نادرا امتیازی نوٹس سے متعلق اس ٹویٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کرتا ہے،پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا …
لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس کی خبر جعلی ہے، نادرا کی تردید

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے مخصوص سیاسی عناصر کی جانب سے لسانی بنیادوں پر متعلقہ امتیازی نوٹس اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا۔ہفتہ کو نادرا نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نادرا امتیازی نوٹس سے متعلق اس ٹویٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کرتا ہے،پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا۔
نادرا نے واضح کیا کہ ادارہ اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا کسی امتیاز کے خدمات فراہم کر رہا ہے اور لسانی، نسلی یا کسی بھی بنیاد پر تفریق کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتا۔نادرا نے واضح کیا کہ مذکورہ ٹویٹ کے ذریعے دانستہ طور پر حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔
وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ مخصوص سیاسی عناصر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کے لیے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں،ملک دشمن عناصر جھوٹ اور فریب کے ذریعے پاکستان میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔








