لسبیلہ میں ندی نالوں میں طغیانی 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) ضلع لسبیلہ میں مون سون کی شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق لسبیلہ کے گردونواح میں شدید بارش کے بعد کئی ندی نالوں میں طغیانی آگئی حب کے علاقے دارو ہوٹل کے نالے کے قریب بنائے 20 گھر سیلابی ریلے میں …

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) ضلع لسبیلہ میں مون سون کی شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے نتیجہ میں 8 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق لسبیلہ کے گردونواح میں شدید بارش کے بعد کئی ندی نالوں میں طغیانی آگئی حب کے علاقے دارو ہوٹل کے نالے کے قریب بنائے 20 گھر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ سیلابی ریلا 9 افراد کو بہا لے گیا امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply