لوسیانو ڈارڈیری نے چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، اے ٹی پی رینکنگ میں بڑی چھلانگ

سانتیاگو۔2مارچ (اے پی پی):اٹلی کے ابھرتے ہوئے ٹینس سٹار لوسیانو ڈارڈیری نے چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں کھیلے گئے اے ٹی پی چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانوڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمن 34 سالہ حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو شکست دے کر …

سانتیاگو۔2مارچ (اے پی پی):اٹلی کے ابھرتے ہوئے ٹینس سٹار لوسیانو ڈارڈیری نے چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں کھیلے گئے اے ٹی پی چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لوسیانوڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمن 34 سالہ حریف کھلاڑی یانک ہنف مین کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔کلے کورٹ پر کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں اطالوی کھلاڑی نے میزبان ملک اور شائقین کے پسندیدہ کھلاڑیوں کو شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔24 سالہ لوسیاڈارڈیری نے فائنل میچ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی طاقتور سروس اور بیس لائن شاٹس کے ذریعے جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین پر دباؤ برقرار رکھا۔

اس جیت کے ساتھ ہی لوسیانو ڈارڈیری اے ٹی پی رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جو ان کے مستقبل کے لیے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔لوسیاڈارڈیری کی فتح کا سکور 6-7(6-8)اور 5-7 رہا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لوسیا ڈارڈیری کا کہنا تھا کہ سانتیاگو میں کھیلنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے، یہاں کے شائقین ٹینس سے محبت کرتے ہیں۔ یہ ٹائٹل جیتنا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور میں اپنی اس فارم کو آئندہ ٹورنامنٹس میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔چلی اوپن کی اس کامیابی کے بعد ڈارڈیری اب براہ راست انڈین ویلز کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں ان کا مقابلہ دنیا کے ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں سے ہوگا۔