لوک ورثہ جاری،میلہ(کل) شام اختتام پذیر ہو گا

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستانی ثقافت کے فروغ اور بقاء کیلئے لوک ورثہ کے زیراہتمام شکرپڑیاں پر منعقد10روزہ رنگارنگ قومی ثقافتی لوک میلہ زور شور سے جاری ہے جو (کل)اتوار کی شام اختتام پذیرہوگا۔میلے میں دستیاب دیدہ زیب دلکش دستکاریاں اور ڈیکوریشن پیس لوگ بڑے شوق کے ساتھ خرید کر لے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقائی روایتی کھانوں کی بھی بہت ورائٹی دستیاب ہے جسے بہت پسند کیا جارہاہے۔ …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستانی ثقافت کے فروغ اور بقاء کیلئے لوک ورثہ کے زیراہتمام شکرپڑیاں پر منعقد10روزہ رنگارنگ قومی ثقافتی لوک میلہ زور شور سے جاری ہے جو (کل)اتوار کی شام اختتام پذیرہوگا۔میلے میں دستیاب دیدہ زیب دلکش دستکاریاں اور ڈیکوریشن پیس لوگ بڑے شوق کے ساتھ خرید کر لے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقائی روایتی کھانوں کی بھی بہت ورائٹی دستیاب ہے جسے بہت پسند کیا جارہاہے۔ لوگوں کی تفریح کے اور بھی بہت سے پروگرام اور سرگرمیاں اس میلہ کا خاص حصہ ہیں جن میں علاقائی رقص، گیت قابل اوربچوں کیلئے پپٹ شو قابل ذکر ہیں۔قومی لوک میلے کا ایک اور پہلو بھی بہت اہم ہے جس کے ذریعہ جہاں علاقائی ہم آہنگی کوبہت فروغ ملتا ہے وہاں اس فن سے وابستہ دستکاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور مدد بھی ہوتی ہے اوراس کے علاوہ ان ہنرمندوں کو ایک جگہ پر اکٹھے ہوکر ایک دوسرے کے فنی تجربہ کے باہمی تبادلہ کا بھی موقع ملتاہے۔ لوک میلہ میں روزانہ میوزیکل نائٹ میں کسی ایک صوبہ کے فنکار اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں اور )آج(ہفتہ شام 7بجے صوبہ خیبرپختونخواہ کے لوک فنکار اوپن ائیر تھیٹر میں موزیکل شو پیش کریں گے۔میلے میں سجائے گئے گلگت بلتسان پویلیز کے35 دستکاریوں کے سٹال بھی سجائے گئے ہیں جن میں گلگت بلتستان کے ماہر ہنر مند موجود ہیں جو دستکاریاں بنانے کا عملی مظاہرہ کررہے ہیں۔یہ ماہر دستکارجو شاہکار بنا رہے ہیں ان میں جمز سٹون اور جیولری،شرما(رگ)، کھڈی پر پٹواور شال قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان کے روایتی کھانوں کے علاوہ ڈرائی فروٹ کے سٹال بھی موجود ہیں۔ گزشتہ روز گلگت بلتستان کے لوک فنکاروں کی میوزیکل نائٹ میں جن فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا ان میں مسٹرکاشف،ٹریڈیشنل بینڈ،عابد خان،دیسی بینڈ، تنوین احمد،دیسی بینڈ، محمد امین،پیانو پلیئر، منظوربلتستانی،بلتی لوک فنکار، سید دیدار شاہ کھوار لوک فنکار، نعمان کریم،بروشکی سنگر، مبارک علی سوان،شینا لوک فنکار، ناصرشاہ،سوورڈ ڈانسر، دولت ولی بیگ،واخی سنگر، افتخار، مسعوداحسن اوراقبال حسین اقبال شینا سنگر شامل تھے۔اس میوزیکل شو کو دیکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد اوپن ائیر تھیٹر میں موجود تھی جنہوں نے اپنے ہر دل عزیز گلوکاروں کے گیتوں کو خوب انجوائے کیا۔لوک میلہ 16نومبرتک روزانہ صبح 10 تا رات10 بجے تک جاری رہے گا۔ عوام سے درخواست ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے فیس ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔