لڑکے فارم میں ہیں، انکی پرفارمنس سے پر امید ہوں، شاہین شاہ آفریدی

فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لڑکے فارم میں ہیں، انکی پرفارمنس سے پر امید ہوں۔میرا کام ادارے کے فیصلوں پر عملدر آمد کرنا ہے ا کیلا فیصلے نہیں کر سکتا۔ بابر اعظم رنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سینئر پلیئرز پرفارمنس دیں تو ٹیم جیتتی ہے۔پاکستان کرکٹ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پوسٹ میچ پریس بریفنگ …

فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ لڑکے فارم میں ہیں، انکی پرفارمنس سے پر امید ہوں۔میرا کام ادارے کے فیصلوں پر عملدر آمد کرنا ہے ا کیلا فیصلے نہیں کر سکتا۔ بابر اعظم رنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سینئر پلیئرز پرفارمنس دیں تو ٹیم جیتتی ہے۔پاکستان کرکٹ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پوسٹ میچ پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی اعزاز کی بات ہے۔ یہ ذمہ داری اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔ قومی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور میں پرفارمنس سے پر امید ہوں کیونکہ لڑکے فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، فیصلے لینا میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔میرا کام ذمہ داری نبھانا ہے اور ون ڈے کرکٹ کو بہتر طور پر لیڈ کرنا ہے۔

فیصلے لینا ادارے اور ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے اور ہم ادارے اور ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ یا باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کنڈیشنز پر ہوگا، شام میں باؤلنگ کرنا مشکل ہوتا ہے بال گیلا ہوگا۔ موسم کی کنڈیشن کے حساب سے فیصلہ لیں گے۔ لاہور میں اوس پڑھنے کی وجہ سے شام کو باؤلنگ ایک مشکل ٹاسک تھا اسلئے کپتان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بیٹنگ آرڈر تبدیل نہیں کیا،ہر کھلاڑی کو اس کی پرفارمنس اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق نمبر پر بھیجا۔کپتان اکیلا فیصلہ نہیں لے سکتا منیجر اور کوچ اس فیصلے میں شریک ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تین پلیئر ہی پرفارم کرتے ہیں۔ بابراعظم چار پانچ سال سے سکور کرتا آ رہا ہے اس میں سکور کرنے کی صلاحیت ہے،وہ ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میں ٹاپ سکورر ہے۔

اگر کوئی پلیئر ایک دو میچز میں پرفارم نہیں کرتا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ خراب پلیئر ہے۔ بابراعظم فارم میں واپس آ رہا ہے امید ہے وہ ایک روزہ میچز میں بھی اچھا پرفارم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سینئر پلیئرز نے جب بھی پرفارمنس دی ہے ٹیم جیتی ہے۔ بطور کپتان ہمیشہ ٹیم کو فرنٹ فٹ پہ لیڈ کروں گا۔ کپتان رہوں یا نہ رہوں لیکن ہمیشہ بہتر کارکردگی دینے کی کوشش کروں گا۔