لکی مروت عوام کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):لکی مروت کی عوام نےافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقہ گنڈی چوک میں مقامی افراد نے افغان طالبان اور دہشت گردوں کےخاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار ہے، لکی مروت میں مقامی امن کمیٹی اور …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):لکی مروت کی عوام نےافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقہ گنڈی چوک میں مقامی افراد نے افغان طالبان اور دہشت گردوں کےخاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار ہے،

لکی مروت میں مقامی امن کمیٹی اور مشران کی سرپرستی میں ریلی اور جرگہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی۔مقامی افراد نے کہا کہ اپنے علاقہ میں کسی بھی دہشت گرد کو چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے۔افغان طالبان کی پاکستان میں دراندازی پر بھی مشران نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں دہشت گردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے ۔