لیبیا میں ڈرون حملہ، دو سکیو رٹی اہلکار جاں بحق

طرابلس۔2جنوری (اے پی پی):لیبیا میں ڈرون حملے کے نتیجے میں وزارتِ داخلہ سے وابستہ سکیو رٹی ڈائریکٹوریٹس سپورٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 80 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر اجیلات میں کیا گیا۔فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیو رٹی اہلکار سمندر سے کشتی کو گھسیٹ کر لانے کی کوشش کر رہے تھے کہ …

طرابلس۔2جنوری (اے پی پی):لیبیا میں ڈرون حملے کے نتیجے میں وزارتِ داخلہ سے وابستہ سکیو رٹی ڈائریکٹوریٹس سپورٹ فورس کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حملہ دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 80 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر اجیلات میں کیا گیا۔فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیو رٹی اہلکار سمندر سے کشتی کو گھسیٹ کر لانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے نتیجے میں فورس کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو دیگر مختلف نوعیت کی چوٹوں کے ساتھ زخمی ہو گئے۔حکام نے ڈرون کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم واقعے کی تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکیوشن نے انکوائری شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں نیٹو کی حمایت سے ہونے والی بغاوت اور معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لیبیا طویل سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، جس کے باعث ملک میں غیر قانونی ہجرت کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں