لیسکو نے لاہور کے ایڈن پیلس میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی،اس دوران موقع پر2 لاکھ روپے ریکور کیے گئے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
لیسکوعملہ نے بجلی چوری پکڑ لی، صارف کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست

مزید خبریں
لاہور۔12جولائی (اے پی پی):لیسکو نے لاہور کے ایڈن پیلس میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑ لی،اس دوران موقع پر2 لاکھ روپے ریکور کیے گئے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت لیسکو سینٹرل سرکل کے ایس ای کی نگرانی میں ایس ڈی او ایئر لائن سب ڈویژن نے ایڈن پیلس میں کارروائی کرتے ہوئے صارف ملک محمد ارشد کو ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، بجلی غیر قانونی طور پر براہِ راست سپلائی لائن سے حاصل کی جا رہی تھی،
جس سے لیسکو کو تقریبا چار لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔اس دوران صارف نے موقع پر ہی دو لاکھ روپے جمع کرا دیے، جبکہ بقایا واجبات کی وصولی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے ۔ لیسکو ٹیم نے موقع پر غیر قانونی تاریں اور متعلقہ سامان ہٹا کر بجلی کی غیر قانونی سپلائی منقطع کر دی۔








