لیسکو نے ملتان روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کے 14 کنکشنز پکڑ لئے۔
لیسکو کی ملتان روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 14 ڈائریکٹ سپلائی کنکشنز پکڑے گئے

مزید خبریں
لاہور۔9جولائی (اے پی پی):لیسکو نے ملتان روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کے 14 کنکشنز پکڑ لئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر سنٹرل سرکل جمشید زمان کی نگرانی،ایکسیئن اقبال ٹائون ڈویژن حافظ احمد بلال اور ایس ڈی او ملتان روڈ سب ڈویژن حامد رضا کی سربراہی میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس دوران ملتان روڈ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کے 14کنکشنز پکڑے گئے۔ تمام کنکشنز منقطع کرتے ہوئے متعلقہ صارفین کو مجموعی طور پر34 ہزار یونٹس پر مشتمل ڈی ٹیکشن بل جاری کر دیئے گئے۔بجلی چوری میں ملوث افراد کےخلاف قانونی کارروائی کےلئے14 ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواست بھی متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک لیسکو کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور صارفین بجلی چوری میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے قومی اثاثوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔








