لیسکو کی کارروائیاں، سافٹ ویئر بریچ اور لوڈ پروفائل بریک کے 169 کیسز کی نشاندہی کی

لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے خصوصی مہم کے تحت میٹر ڈیٹا اور جدید تجزیاتی نظام کے ذریعے مختلف سرکلز میں بجلی چوری کے مجموعی طور پر 169 کیسز کی نشاندہی کی

لاہور۔1جون (اے پی پی):لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے خصوصی مہم کے تحت میٹر ڈیٹا اور جدید تجزیاتی نظام کے ذریعے مختلف سرکلز میں بجلی چوری کے مجموعی طور پر 169 کیسز کی نشاندہی کی ۔ ترجمان کے مطابق چیف انجینئر ٹی ایس نثار سرور اور ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی اصغر سکھیرا کی نگرانی میں ایم اینڈ ٹی ایسٹ کی ٹیموں نے مختلف سرکلز میں سافٹ ویئر بریچ اور لوڈ پروفائل بریک کے ذریعے بجلی چوری کے مجموعی طور پر 169 کیسز کی نشاندہی کی، جن میں 156 کیسز سافٹ ویئر بریچ جبکہ 13 کیسز لوڈ پروفائل بریک کے تھے۔ قصور سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 71 اور لوڈ پروفائل بریک کا ایک کیس، سائوتھ سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 53 اور لوڈ پروفائل بریک کا ایک کیس، ایسٹ سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کے 31 اور لوڈ پروفائل بریک کے 11 کیسز جبکہ اوکاڑہ سرکل میں سافٹ ویئر بریچ کا ایک کیس سامنے آیا۔ متعلقہ کیسز پر مزید کارروائی جاری ہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قومی وسائل کے تحفظ اور لائن لاسز میں کمی کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

مزید خبریں