لیورپول کے فٹبالر محمد صلاح کی بیٹی کا رمضان شو سے ٹی وی ڈیبیو

ریاض۔27فروری (اے پی پی):مصر کے شہرہ آفاق فٹ بالر اور لیورپول فٹ بال کلب کے فارورڈ کھلاڑی محمد صلاح کی بیٹی مکہ ماہِ رمضان میں مقبول مصری سیریز کامل العدد سے بطور مہمان فنکار ٹیلی ویژن پر کام کا آغاز کریں گی، یہ بات ڈائریکٹر خالد الحافوی نے بتائی ہے۔خالد الحافوی نے مصری اون ٹی وی چینل کو بتایا کہ سیریز کے تیسرے حصے میں نئے ستارے اور مکہ محمد …

ریاض۔27فروری (اے پی پی):مصر کے شہرہ آفاق فٹ بالر اور لیورپول فٹ بال کلب کے فارورڈ کھلاڑی محمد صلاح کی بیٹی مکہ ماہِ رمضان میں مقبول مصری سیریز کامل العدد سے بطور مہمان فنکار ٹیلی ویژن پر کام کا آغاز کریں گی، یہ بات ڈائریکٹر خالد الحافوی نے بتائی ہے۔خالد الحافوی نے مصری اون ٹی وی چینل کو بتایا کہ سیریز کے تیسرے حصے میں نئے ستارے اور مکہ محمد صلاح خصوصی شرکت کریں گی۔

اس شو کا ماہِ رمضان میں یہ تیسرا سیزن ہو گا اور اس میں کاسمیٹکس انڈسٹری میں کام کرنے والی ایک خاتون دینا الشربینی بطور لیلیٰ اور ان کے شوہر شریف سلامہ بطور احمد مختار کام رہے ہیں جو ایک کاسمیٹک سرجن ہیں۔وہ آٹھ بچوں کے ساتھ رہتے ہیں اور شو گھریلو آزمائشوں اور مصائب کی عکاسی کرتا ہے۔32 سالہ محمد صلاح کی بیٹی مکہ کی پیدائش لندن میں 2014 میں ہوئی تھی اور صلاح خاندان اس شو کا بہت مداح ہے اگرچہ ان کی بطور مہمان فنکار موجودگی کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

خالد الحافوی نے کہامیں اپنی بیٹی کی اداکاری کی صلاحیت کے بارے میں فکر مند تھا کہ آیا وہ صحیح عربی بول سکتی ہیں یا نہیں لیکن انہوں نے مجھے حیران کر دیا۔ وہ بہت ہوشیار ہیں اور اچھی عربی بولتی ہیں۔ میں محمد صلاح کی شرکت کا خواب دیکھ رہا تھا لیکن ہمارے ساتھ مکہ کا آنا اچھی بات ہے۔

محمد صلاح اور ان کی اہلیہ میگی کی ایک اور بیٹی کیان بھی ہے جو 2020 میں پیدا ہوئی تھیں۔ مصری کھلاڑی محمد صلاح اپنے کیریئر کے بہترین سیزن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں کیونکہ لیورپول انگلش پریمیئر لیگ کے اعزاز کے قریب ہے۔صلاح نے اس سیزن میں اپنا 25 واں لیگ گول سکور کیا کیونکہ لیورپول نے ای پی ایل کے ایک میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر ٹیبل کے 11 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کی تھی۔

 

مزید خبریں