مئی2017ءکے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں179 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) مئی 2017ءکے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 154فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مئی2017ءکے دوران295 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ مئی 2016ءکے دوران ملک میں116 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی اس طرح مئی 2016ءکے مقابلہ میں مئی2017ءکے دوران ملک …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) مئی 2017ءکے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 154فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مئی2017ءکے دوران295 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ مئی 2016ءکے دوران ملک میں116 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی اس طرح مئی 2016ءکے مقابلہ میں مئی2017ءکے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں179 ملین ڈالر یعنی 154 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تامئی کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں879 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران657 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چین کی جانب سے کی جانے والی ایف ڈی آئی میں34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply