ایڈن برگ۔7اپریل (اے پی پی):سکاٹ لینڈ کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ماؤتھ واش کے بجائے چقندر کے رس سے اپنا منہ صاف کرنا مفید ہے، سکاٹ لینڈ میں قائم یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ سے بدبو ختم کرنے اور بیکٹیریا بھگانے کے لیے ماؤتھ واش کی جگہ چقندر کے …
ماؤتھ واش کے بجائے چقندر کے رس سے اپنا منہ صاف کرنا چاہیئے، ماہرین صحت

مزید خبریں
ایڈن برگ۔7اپریل (اے پی پی):سکاٹ لینڈ کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ماؤتھ واش کے بجائے چقندر کے رس سے اپنا منہ صاف کرنا مفید ہے،
سکاٹ لینڈ میں قائم یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ سے بدبو ختم کرنے اور بیکٹیریا بھگانے کے لیے ماؤتھ واش کی جگہ چقندر کے رس سے اپنا منہ صاف کرنا مفید ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماؤتھ واش کے استعمال کے کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں جن میں منہ کا خشک ہوجانا اور اینٹی مائیکروبیئل مزاحمت کا ختم ہونا شامل ہیں جبکہ پتوں والی ہری سبزیوں میں نائٹریٹ نامی ایک سالمہ پایا جاتا ہے جو منہ کی صحت کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چقندر کا رس کےاندازاً نائٹریٹ کے 12 ملی مول ہوتا ہے جو ایتھلیٹس کے دانت کو تیزابی اسپورٹس مشروبات اور ورزش کے دوران استعمال کیے جانے والے شوگر جیل سے بچاتا ہے۔ تحقیق بتاتی ہے کہ نائٹریٹ ایتھلیٹس کے دانت خراب ہونے کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔








