اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے چھوٹے ڈیمز بنانا مستقبل کے لئے اہم ہے،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں،ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ ویٹ لینڈ کے تحفظ سے جیتی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کنارہ پارک جناح روڈ بنی گالہ اسلام …
ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں،مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے چھوٹے ڈیمز بنانا مستقبل کے لئے اہم ہے،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں،ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ ویٹ لینڈ کے تحفظ سے جیتی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کنارہ پارک جناح روڈ بنی گالہ اسلام آباد میں ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کاربن کو ختم کرنے کے لئے ہمیں درخت اور پانی کے ذخائر کے کنارے ویٹ لینڈ( دلدلی زمین) کا تحفظ کرنا ہو گا،یہ صرف پانی، جھیلیں اور کشتیاں نہیں یہ لاکھوں لوگوں کا ذریعۂ روزگار ہیں،ویٹ لینڈز پر گزارا کرنے والے خاندانوں کے لیے یہ زندگی اور بقا کا سوال ہے،یہ وسائل 99 فیصد عوام کے لیے ہیں، نہ کہ صرف اشرافیہ کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ درخت اور ویٹ لینڈز ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ عوامی روزگار کا سہارا ہیں،یہ ملک ایلیٹ نہیں ان 99 فیصد لوگوں کا ہے جو قدرتی وسائل پر انحصار کرتے ہیں،ویٹ لینڈز تباہ ہوں گے تو روزگار ختم ہوگا،درخت کاٹنا صرف ماحول نہیں عام آدمی کی معیشت پر وار ہے،درخت اور ویٹ لینڈ سب سے بڑے قدرتی کاربن سنکس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اور کاربن ایمشنز کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں،گلیشیئرز کا پگھلاؤ قدرتی آفات کو جنم دے رہا ہے،ویٹ لینڈ کا تحفظ گلوبل وارمنگ سے مؤثر مقابلہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ ویٹ لینڈ کے تحفظ سے جیتی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں اور محلوں میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے،فضائی اور آبی آلودگی موجودہ دور کے بڑے مسائل ہیں،پانی کو ذخیرہ کرنے کے لئے چھوٹے ڈیمز بنانا مستقبل کے لئے اہم ہے،مخفوظ مستقبل کے لئے ہمیں آلودگی پر قابو پانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں،جنگلی حیات زندگی کے لئے اہم ہے،ماحول کا تخفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔







