ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گوجرانوالہ

ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گو جرانوالہ نے ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول جناح روڈ میں ایک سیمینار منعقدہ کیا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات گوجرانوالہ سلمان اسلم وڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات لیبارٹری محمد اشرف چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور صاف ستھرا ماحول آئندہ نسلوں کے …

گوجرانوالہ۔ 05 جون (اے پی پی):ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گو جرانوالہ نے ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول جناح روڈ میں ایک سیمینار منعقدہ کیا گیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات گوجرانوالہ سلمان اسلم وڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات لیبارٹری محمد اشرف چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور صاف ستھرا ماحول آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ سیمینار میں چیمبر آف کامرس میٹل ایسوسی ایشن کے صدر وقار علی کھوکھر، میڈم مہناز افضل ریسرچ آفیسرلیبارٹری ، انسپکٹر غلام مرتضیٰ اورمحکمہ ماحولیات کےدیگر افسران، سکول فیکلٹی، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے ماحولیات کے تحفظ، آلودگی کے تدارک اور شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

میڈم مہناز افضل نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اس وقت دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے، جس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ماحول دوست سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پرانسپکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ درخت لگانا، فضائی و آبی آلودگی میں کمی لانا اور پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال سے گریز وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔