ماحول شناس ہونے کے ناطے میرے لئے یہ امر باعثِ اطمینان ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ورثہ میں سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑا جائے،وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحول شناس ہونے کے ناطے میرے لئے یہ امر باعثِ اطمینان ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ورثہ میں سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑا جائے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوکی، پنجاب میں 10 ارب درخت اگانے کی مہم (#10BillionTreeTsunami) کے تحت مافیا سے چھڑوائی گئی زمین پر شجرکاری کے ایک …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحول شناس ہونے کے ناطے میرے لئے یہ امر باعثِ اطمینان ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ورثہ میں سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑا جائے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوکی، پنجاب میں 10 ارب درخت اگانے کی مہم (#10BillionTreeTsunami) کے تحت مافیا سے چھڑوائی گئی زمین پر شجرکاری کے ایک برس بعد بڑی تبدیلی نمایاں ہے۔ وزیراعظم نے بلوکی میں واگزار کرائی گئی اراضی کی شجرکاری سے پہلے اور ایک سال بعد کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے اور وہاں شجرکاری کے نتیجہ میں اب مکمل ہریالی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحول شناس ہونے کے ناطے میرے لئے یہ امر باعثِ اطمینان ہے کہ آئندہ نسلوں کیلئے ورثہ میں سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑا جائے۔